پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی۔ حکومت کا اہم اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی۔ حکومت کا اہم اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستا ن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز 1، 2 اور 3 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جس کیلئے ٹکٹوں کی فروخت19 مارچ سے شروع کر دی گی۔ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے جو اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے میچز کیلئے رکھی گئی تھی۔ شائقین کرکٹ کو اب جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار روپے کے بجائے 500 روپے میں دستیاب ہو گا جبکہ سب سے مہنگا 12 ہزار رپے والا ٹکٹ آدھی قیمت میں 6 ہزار روپے میں ملے گا۔ اسی طرح پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں 4 ہزار روپے میں فروخت ہونے والا ٹکٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی آدھی قیمت میں 2 ہزار روپے اور 8 ہزار والا ٹکٹ 4 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لڑکیوں سے زیادتی کے بعد ویڈیوز بنانے والے بیشتر ملزمان گرفتار

زرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس کورئیر کمپنی کی مختلف شاخوں پر دسیتاب ہوں گے جبکہ یہ ٹکٹ آن لائن بھی خریدے جا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں