پاکستانی صارفین کے لیے فیس بک نے اہم اعلان کردیا

پاکستانی صارفین کے لیے فیس بک نے اہم اعلان کردیا

پاکستانی صارفین کیلئے فیس بک نے فیچر گارڈ متعارف کرا دیا
لندن (ویب نیوز) پروفائل پیکچر کو مزیدمحفوظ بنانے کیلئے(فیچر گارڈ)کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئے خوش خبری سنا دی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیس بک کی طرف سے یہ اقدام فیس بک صارفین کی شکایات کی وجہ سے اُٹھایاگیا،جس میں فیس بک صارفین نے ذاتی تصاویر کو ڈاون لوڈ کر کے اس کا غلط استعمال کے رویوں کی حوصلہ شکنی کے لیے فیس سے شکایت کی تھی۔ اس شکایت کو بیش نظر رکھ کے فیس بک نے فیچر گارڈ جیسے فیچر متعارف کروایا،اس فیچر کے ذریعے فیس بک صارفین بطور ڈی پی استعمال کرنے والی اپنی نجی تصاویر کوتین طرح محفوظ بنا سکتے ہیں۔اول آپ یا آپ کے دوست تصویر کو ٹیگ کر سکتے ہیں ،دوم تصویر کو ڈاون لوڈکرنے یا شیئر کرنے سے روکا جا سکتا ہے،سوم ڈی پی پر شیلڈ کا نشان آویزاں ہونا جس کی وجہ سے دیگر صارفین پروفائل تصویر کو چوری کرنے کی کوشش سے باز رہیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر میں اینڈرائیڈ فون کے ذریعے ڈی پی یا ذاتی تصاویر کا اسکرین شارٹ بھی نہیں لیا جا سکے گا ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فیچر کو فیس بک صارفین بلخصوص خواتین نے اس فیچر کو سراہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حجامت کے پیشے کی وجہ سے دوستوں میں شرمندگی ہوتی ہے،جب بیٹے نے اس بات کا شکوہ کیا تو ہوشیار حجام باپ نے ایسا کام کردیا کہ سب حیران ،ملک بھر میں دھوم مچ گئی

فیس بک صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے فیچر ز سے فیس بک کا استعمال سہل ہی نہیں بلکہ محفوظ بھی ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں