دبئی امیگریشن کا اہم کار نامہ پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی

دبئی امیگریشن کا اہم کار نامہ پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی

دبئی (ویب نیوز) دبئی محکمہ امیگریشن نے بیٹے کو 6سال بعد والدین سے ملوا دیا۔(پی کے این)نیوز کے مطابق نوجوان دبئی میں ایک کمپنی میں ڈارائیوری کرتا تھا۔اور اس کے معمر والد ین پاکستان میں مقیم تھے ۔اس نوجوان کی کم تنخواہ ہونے کی وجہ سے نوجوان چھ برس سے پاکستان نہیں جا سکا تھا۔تفصیلات کے مطابق اس نوجوان کی خواہش تھی کہ وہ اپنے والدین کو کسی طرح عمرہ کروا سکے ۔اس نو جوان نے رقم جمع کر کے والدین کو عمرے کیلئے بھیجی ۔رپورٹس کے مطابق انکاروٹ کراچی سے دبئی اور جدہ منتخب کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں شادی کی تقریب پر چھاپہ ،281مرد و خواتین گرفتار،وجہ کیا بنی؟ شرمناک ترین خبر

اس نوجوان کی دلی خواہش تھی کہ وہ کسی طرح دبئی ایئر پورٹ پر اپنے والدین سے ملاقات کر لے ۔جب اس نے اس سلسلے میں امیگریشن افسران کو اپنی روداد سنائی تو ایئر پورٹ ڈائریکٹر نے خصوصی طور پر نوجوان کی والدین سے ملاقات کا اہتمام ایئرپورٹ پر ہی کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس طرح 6برس بعد نوجوان اپنے والدین سے مل سکا ۔واضع رہے کہ ایئر پورٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ دبئی کے خلیفہ شیخ زاید النہیان نے 2017ء کو فلاحی امورکا سال قرار ددیا تھا کو اب تک جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں