جوان لڑکی نے 30سال کی عمر میں اپنا ہی جنازہ منعقد کروا دیا ،لیکن کیوں ؟حیران کن خبر

جوان لڑکی نے 30سال کی عمر میں اپنا ہی جنازہ منعقد کروا دیا ،لیکن کیوں ؟حیران کن خبر

جوان لڑکی نے 30سال کی عمر میں اپنا ہی جنازہ منعقد کروا دیا ،لیکن کیوں ؟وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی،تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لڑکی نے اپنی 30ویں سالگرہ پر خود اپنا ہی جنازہ منعقد کروا دیا،رپورٹ کے مطابق میلابلا تووا نامی اس لڑکی کا خیال ہے کہ 30سال کی ہونے پر اس کی جوانی ختم ہوگئی ہے،اس لیے اس کی جوانی انتقال کر گئی ہے لہذا اس نے اپنی 30ویں سالگرہ اپنی جوانی کے مرنے پر ماتم کرتے ہوئے گزارنے کا فیصلہ کیا اور اس پر عملدر آمد بھی کرڈالا۔ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق میلاکا کہنا تھا کہ میں کبھی عمر کی بیس کی دہائی سے نکلنا نہیں چاہتی تھی،میں ہمیشہ جوان رہنا چاہتی تھی ،اب 30سال سے اوپر عمر ہونے پر مجھے لگ رہا ہے جیسے میں بوڑھی ہوگئی ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وہ عادت جو آپکو زیابیطس کا مریض بنادے

میلا کا کہنا تھا کہ میں چاہتی تھی کہ اپنی زندگی کے اس مرحلے کا آغاز کچھ مزاح کے ساتھ کروں ،اس لیے میں نے اپنی متوفی جوانی کا جنازہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔میلا نے انٹرویو میں کہا کہ اب اس عمر کا آغاز ہونے پر مجھے انتہائی سوچ سمجھ کر رقم خرچ کرنا ہو گی اور اپنے آپ میں رہنا ہوگا۔اب تمام عمر میں جس چیز کو سب سے زیادہ یاد کروں گی وہ میری جوانی ہے،جوانی کی لاابالی اب ختم ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں