دنیا کا ایسا شخص جس کے ہینڈبیگ میں 60ارب سے زائد لئے گھوم رہا ہے لیکن اسے پتہ نہیں

دنیا کا ایسا شخص جس کے ہینڈبیگ میں 60ارب سے زائد لئے گھوم رہا ہے لیکن اسے پتہ نہیں

اسلام آباد(ویب نیوز)دنیا میں اس وقت کوئی ایسا شخص بھی ہے جو اپنے ہینڈبیگ یا جیب میں 371ملین پاؤنڈ رکھے گھوم رہا ہے لیکن اسے اس کے بارے میں بالکل بھی معلوم نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کسی نامعلوم شخص کی 371ملین پاؤنڈز مالیت کی لاٹری نکلی ہے لیکن اس شخص کو اس کے بارے میں معلوم ہی نہیں ۔رپورٹ کے مطابق اس شخص کو معلوم ہی نہیں کہ میگا ملینز لاٹری میں اس کا 521ملین ڈالر کا انعام بھی نکلا ہے۔
یہ بڑی بدوقسمتی کی بات ہوگی کہ اس انعامی ٹکٹ کو کسی نے خریدنے کے بعد لاپروائی سے گم کر دیا ہویا پرانے کپڑوں کے ساتھ دھو دیاہو۔خیال رہے کہ 2012میں میگا ملینز میں 656ملین ڈالر کا بڑا انعام رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں