گلیکسی ایس 9اورایس9پلس کے حوالے سے اہم خبر آگئی. تفصیلات کے لیے کلک کریں

گلیکسی ایس 9اورایس9پلس کے حوالے سے اہم خبر آگئی. تفصیلات کے لیے کلک کریں

اسلام آباد(ویب نیوز) تفصیلات کے مطابق معروف کمپنی سام سنگ اپنا نیا گلیکسی ایس 9اورایس9پلس فلیگ شپ اسمارٹ فون آج متعارف کرا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی شہرلاس ویگاس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سام سنگ موبائل کے چیف ڈی جے کوہ نے بتایا تھا کہ سام سنگ گلیکسی ایس 9اورایس9پلس فلیگ شپ اسمارٹ فون آئندہ ماہ فروری میں متعارف کروائے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے آج بار سلونا میں رنگارنگ تقریب سچائی جائے گی جس میں دونوں اسمارٹ فونز کی نقاب کشائی ہوگی۔
ان فونز کا بیک کیمرا 12میگا پکسلز جب کہ فرنٹ 8میگا پکسلز ہو گا۔اور اس فون کی قیمت ممکنہ طور پر ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی ،جو کہ گلیکسی نوٹ 8سے بھی مہنگااسمارٹ فون ثابت ہوگا۔اسمارٹ فونز کی قیمتوں پر نظر رکھنے والے ایوان بلاس کے مطابق گلیکسی ایس 9 کی قیمت 841یورو یعنی ایک لاکھ 14ہزا سے شروع ہوگی جبکہ ایس9پلس کی قیمت997یورو یعنی تقریبا ایک لاکھ 35ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں