حیران کن ایپ آگئی اب آپ گرل فرینڈ یا بیوی کے موبائل پر مکمل نظر رکھ سکتے ہیں۔

حیران کن ایپ آگئی اب آپ گرل فرینڈ یا بیوی کے موبائل پر مکمل نظر رکھ سکتے ہیں۔

بوسٹن (ویب نیوز)دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے جو ٹیکسٹ میسجز،تصاویر،اور ویڈیوز کے ذریعے ہر قسم کا مواد آپس میں شیئر کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ رکھنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے لیکن دوسری جانب بہت سی ایسی ایپس بھی میدان میں آچکی ہیں جو پرائیویسی کے اس نظام کو ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ لائف ہیکرنے ایک ایسی ہی ایپ CHATWATCHکاانکشاف کیا ہے جوواٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے کسی بھی واٹس ایپ صارف کے متعلق معلوم کیا جا سکتا ہے کہ وہ کسی وقت آن لائن ہے یا کسی بھی دوصارفین کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے،کہ وہ اپس میں رابطے میں یا نہیں ۔ اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی واٹس ایپ صارف کی کسی بھی وقت نگرانی ممکن ہے ،چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن ۔اگر کسی نے اپنی لاسٹ سین آپشن آف کر رکھی ہو تو بھی اسکی نگرانی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں