بارات سے آدھا گھنٹہ قبل دلہن کے ساتھ شرمناک ترین واقعہ

ننکانہ صاحب(ویب نیوز)بارات سے آدھا گھنٹہ پہلے دلہن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوپہر دو بجے شرقپور کے نواحی گاؤں پھریانوالہ کے رہائشی محمد مسلم کی بیٹی بارات کی امد سے آدھا گھنٹہ پہلے شرقپور کے بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ منڈی فیض آباد میں واقع شادی ہال میں جارہی تھی تفصیلات کے مطابق جب وہ برکت پور ہ کے قریب دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور تمام طلائی زیورات اتروالئے اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او شرقپور رضوان چیمہ نے کہا کہ بہت جلد ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں