شادی کی تقریب میں فائرنگ۔ معروف گلوکارہ جاں بحق

شادی کی تقریب میں فائرنگ۔ معروف گلوکارہ جاں بحق

لاڈکانہ(ویب نیوز)لاڑکانہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے باعث معروف مقامی گلوکارہ ثمینہ سند ھوجاں بحق ہوگئی ہیں ،لاڈکانہ میڈیا کے مطابق لاڑکانہ میں جنیجو فیملی کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا اور اس سلسلے میں ثمینہ سند ھوکی خدمات حاصل کی گئیں ،دوران تقریبہوائی فائرنگ کی گئی جس میں سے ایک گولی ثمینہ سندھو کو جا لگی ۔تفصیلات کے مطابق جس کے باعث وہ شدیدزخمی ہوگئیں اور انہیں تالکہ ہسپتال منتقل کرنے کیلئے کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں ۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن پولیس نے فوری طورپر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ۔واضع رہے کہ یہ واقع لاڑکانہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں