اللہ اکبر مرنے کے بعد انسان زندہ ہونے لگے۔ حیرت انگیز خبر

اللہ اکبر مرنے کے بعد انسان زندہ ہونے لگے۔ حیرت انگیز خبر

سیالکوٹ(ویب نیوز)نواحی کمالپور چشتیاں سے تعلق رکھنے والے محنت کش ثقلین شاہ موضع چرونڈ کے قریب ایک کنٹرول شیڈ پولٹری فارم پر مزدوری کررہا تھاکہ اس دوران اس نے پانی پینے کے لیئے الیکٹرک موٹر کو آن کر نا چاہا تو اسے بجلی کا شدید جھٹکالگا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسے فوری طور پر ریسکیو 1122کے عملہ نے تحصیل ہیڈ لوارٹر ہسپتال پسرور پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق جب نوجوان کو واپس گاؤں لے جایا گیا تو اس نے سانس لینا شروع کر دیا جس پر اہل دیہہ اسے فوری طور پر دوبارہ ہسپتال لائے تو ڈاکٹر زنے انہیں بتایا کہ اب ثقلین شاہ واقعی انتقال کر چکا ہے۔واضع رہے کہ متوفی ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل امین شاہ کا بیٹا تھا اور اس کی عمر 17سال تھی۔اور متوفی کو نمازجنازہ کے بعد گاؤں کمال پور چشتیاں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں