اب اپنے گھر کا خواب ہو گا پورا کم آمدن والوں کیلئے شاندار اعلان

اب اپنے گھر کا خواب ہو گا پورا کم آمدن والوں کیلئے شاندار اعلان

کراچی(ویب نیوز)ورلڈبینک نے کم آمدن گھرانوں کیلئے مالی امداد دینے کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈبینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کم امدن گھرانوں کیلئے مالی امداد کیلئے14کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کم آمدن گھرانوں کیلئے قرض لینے کا جی ڈی پی کے اعشاریہ 25فیصد ہے جو خطے کے دیگر ممالک سے انتہائی کم ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق خطے کے دیگر ممالک میں یہ تناسب 3اعشاریہ4فیصدہے۔
واضع رہے کہ کم امدن والے افراد اور خواتین کا اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے ورلڈبینک نے14کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکڑ نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوہے بتایا کہ اس مقصد کیلئے پلاننگ کمیشن اور دیگر مالیاتی اداروں کی تکنیکی معاونت کی جائیگی ۔اور تو اور ورلڈ بینک کے اس اقدام سے مارکیٹ میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں