مریم نواز نے لندن فلیٹس سے متعلق اہم بیان دے دیا.

مریم نواز نے لندن فلیٹس سے متعلق اہم بیان دے دیا.

اسلام آباد(ویب نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے حق اور سچ کی فٹح کے بعد بھائیوں سے کہوں گی لندن فلیٹس مجھے گفٹ کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد تقریر کی تو کہا گیا تقریر نہیں کرنی تھی،یہ تجھے مار دیں گے ، پر انہوں نے کہا زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہادر باپ کی بیٹی ہوں جمہوریت کیلئے آخری سانس یک جدوجہد جاری رکھوں گی، چاہے کتنی ہی بھاری قیمت کیوں نہ چکانی پڑے ،ن لیگ چھوڑ کر جانیوالے فصلی بیٹرے ہیں،جن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،ہمارے خلاف تمام مقدمات چھوٹ کا پلندا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اللہ کے بعد عوام ہمارے ساتھ ،شریف خاندان کو سیاست سے دور رکھنے کا ہر حربہ ناکام ہو گا،میڈیا کے حوالے سے میرے کچھ تحفظات تھے مگر عدالتوں میں آکر پتا چلا کہ آپ لوگ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں