جہانگیر ترین کے اچانک ہوش اڑ گئے کیونکہ۔۔

جہانگیر ترین کے اچانک ہوش اڑ گئے کیونکہ۔۔

اسلام آباد(ویب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت جہانگیر ترین کو بھی تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے5رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل ہونے والے ارکان اسمبلی کی مدت کے تعین کا فیصلہ سنادیا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا بند یال نے فیصلہ لکھا اور انہوں نے ہی یہ فیصلہ پڑھ کر بھی سنایا۔سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل ہونے والا شخص تاحیات نااہل ہوگا۔واضع رہے کہ اس فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف تاحیات نا اہل ہوچکے ہیں۔
جبکہ وہ کبھی پارٹی صدر بھی نہیں بن سکیں گے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی تا حیات نا اہل ہوگئے ہیں۔اس بات کا خیال رہے کہ اس عدالتی فیصلے کے بعد آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل ہونے والے لوگ کبھی بھی پارلیمانی سیاست کا حصلہ نہیں بن سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں