تھپڑوں کی کبڈی،سکول میں چھٹی جماعت کا طالبعلم جان کی بازی ہار گیا

تھپڑوں کی کبڈی،سکول میں چھٹی جماعت کا طالبعلم جان کی بازی ہار گیا

میاں چنوں (ویب نیوز)سرکاری سکول میں تھپڑوں کی کبڈی کے دوران اساتذہ کی موجودگی میں ایک چھٹی جماعت کا طالبعلم جان کی بازی ہار گیا،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں خانیوال گورنمٹ ہائی اسکول 115ایل میں 4اپریل کو ہاف بریک کے دوران چھٹی جماعت کے بلال ولد ریاض اور عامر ولد شیر محمد کے درمیان اساتذہ نے تھپڑوں کی کبڈی مقابلہ کرایا اور اس دوران خود نہ صرف تماشائی بنے رہے بلکہ موبائل فون سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقابلہ شروع ہوا تو بلال پر عامر نے تھپڑوں کی بارش کردی اور وہ گر کر بے ہوش ہو گیا۔
بتایا گیا کہ ہیڈ ماسڑ یا اساتذہ کی جانب سے نہ تو بچے کو ہسپتال پہنچایا گیااور نہ ہی بلال کو طبی امداد دی گئی ۔واضع رہے کہ ریسکیو اہلکار بھی آدھے گھنٹے کی تاخیر سے سکول پہنچے تاہم بلال جان کی بازی پہلے ہی ہار چکا تھا ،45منٹ بعد بلال کی لاش گھر بھیج دی گئی۔خیال رہے کہ ہیڈماسٹر نے واقعے سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں