میٹرو بس کا جنگلہ نوجوان لڑکی کی جان لے گیا۔ جان کر آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

میٹرو بس کا جنگلہ نوجوان لڑکی کی جان لے گیا۔ جان کر آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

لاہور(ویب نیوز)شاہدرہ کے علاقے میں ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے ایم اے کی طالبہ میڑو پل کراس کرتے ہوئے نچے گر کر موقع پر جاں بحق ہوگئی ،پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی محنت کش دلاور نامی شخص کی بیٹی 23سالہ نشاط بی بی جوکہ ایم اے کی طالبہ تھی اپنے رشتہ داروں سے ملنے شاہدرہ چوکی بیگم کوٹ کے علاقے میں آئی ہوئی تھی واپس پر سڑک پے ٹریفک کا رش ہونے کی وجہ سے میٹروبس کے جنگلے کے ذریعے پل پر چڑھنے کی کوشش کے دوران نیچے گرگئی جس سے اس کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں
رپورٹ کے مطابق اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوتے ہوئے چل بسی،آپ کو بتاتے چلے کہ جب اس واقع کی اطلاع پولیس کو ہوا تو جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں