تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی اچانک اہم اعلان کر دیا

تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی اچانک اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب نیوز)وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ قبول کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شپریم کورٹ بڑی عدالت ہے لہذا فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تایخی نوعیت کا فیصلہ آیا ہے،اور جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قانون کی بالادستی چاہتی ہے،لیکن اگر (ن)لیگ ترمیم لائی تو تحریک انصاف چیلنج کرے گی،انہوں نے نوازشریف کے بارے میں کہا کہ نوازشریف نے خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لیے بیانیہ بنایا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 2013کے الیکشن میں دھاندلی کیس کا فیصلہ بھی ہمارے خواہش کے مطابق نہیں آیا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)والے بادشاہ لوگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں تاہم تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے،انہوں نے جنوبی پنجاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کی خواہش پچھلے 40سال سے چلی آرہی ہے،ایوب خان کے دور میں پانی کی تقسیم میں بھی جنوبی پنجاب متاثر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں