اسلام آباد میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ نا کام

اسلام آباد میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ نا کام

اسلام آباد(ویب نیوز)اسلام آباد میں پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور تھانہ گوکڑہ کی حدود سے 2خود کش جیکٹس سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر کے تحویل لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل نمائندہ جیونیوز کے مطابق پولیس کوتھانہ گولڑہ کی حدود میں جی ٹی روڈ سے 200کلومیٹر فاصلے پر نالے کے پاس سے بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی ۔
پولیس ٹیمیں فوراََ جائے واقوع پر پہنچیں اور 2بال بیرنگ اور متعدد فیوز بر آمد کرلیے ۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے دونوں خود کش جیکٹس کو ناکارہ بنادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں