صارفین سے بجلی پر عائد تین سرچارجز کی وصولی نئے ٹیرف میں بھی جاری رکھنے کا اعلان

صارفین سے بجلی پر عائد تین سرچارجز کی وصولی نئے ٹیرف میں بھی جاری رکھنے کا اعلان

پاورڈویثر ن کے مطابق بجلی صارفین پر عائد تین سرچارجز کی وصولی نئے ٹیرف میں بھی جاری رہے گی۔ اسلام آباد(ویب نیوز)پاور ڈویثرن نے نیپرا سے سرچار جز کی منظوری کے بعد نئے ٹیرف کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔جس میں بجلی صارفین پر عائد تین سرچارجز کی وصولی بھی جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 10پیسے فی یونٹ وصولی جاری رہے گی،رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج کا نفاذ بھی جاری رہے گا اور ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج کا نفاذ بھی جاری رہے گا

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ نا کام

اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج اوسطاََایک روپے دو پیسے فی یونٹ تک لاگو ہوگارپورٹ میں بتایا کہ تینوں سرچارجز کا نفاذ جاری رہنے سے بجلی کی موجودہ قیمت نہیں بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں