جاپانی چڑیا گھر میں منہ سے بلبلے بنانے والی مچھلیاں

جاپانی چڑیا گھر میں منہ سے بلبلے بنانے والی مچھلیاں

ٹوکیو(ویب نیوز)جاپان کے ایک چڑیا گھر کے ایکوریم میں 2ایسی مچھلیاں بھی رکھی گئی ہیں جو باقاعدہ اپنی منہ سے بلبلے بناتی ہیں ۔جب یہ بلبلے بناتی ہیں تو ایکوریم کے سامنے بڑے اور چھوٹے دونوں ہی انہیں ایسا کرتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔یہ مچھلیاں اسٹرو کی مدد سے ہوا اپنے جسم میں داخل کرتی ہیں اور پھر منہ سے ہوا خارج کرنے پر بلبلے بنتے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کے عملے نے انہیں اسکی تربیت دی ہے۔اور مچھلیاں اپنے رکھوالوں سے بہت خوش ہیں (پی کے این)نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان کے فکوکا شہر کے ایک ایکوویم میں 2012ء میں بھی اس طرح کی 3مچلیاں تھیں جو بلبلے بناتی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل۔ باپ کے ہاتھوں بیٹی سمیت 2افراد قتل

رپورٹس کے مطابق اسکے بعد انہوں نے اسی طرح کی حرکت روزانہ ہی کرنا شروع کر دی جس کی وجہ سے اس ایکوریم کے سامنے لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں