میشا شفیع کے بعد عائشہ عمر نے بھی علی ظفر پر ایسا الزام لگا دیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔

میشا شفیع کے بعد عائشہ عمر نے بھی علی ظفر پر ایسا الزام لگا دیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے

لاہور(ویب نیوز)ماڈل وگلوکارہ میشاء شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے تو کئی دیگر اداکارئیں بھی میدان میں آچکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مزاحیہ ڈرامے ’’بلبلے ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی عائشہ عمر بھی ان میں شامل ہیں جنہوں نے کئی مرتبہ جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے کا انکشاف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق میشاء شفیع کے علی ظفر پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ مچھے یہ تو نہیں پتا کہ کون سچ بول رہا ہے کون جھوٹ بول رہو ہے،انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ہی عائشہ عمر نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جانا معمول کی بات ہے اور انہیں بھی کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
واضع رہے کہ میشاء شفیع کے الزامات کی تائید کی اور کہا کہ علی ظفر کی جانب سے انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔دوسری جانب علی ظفر نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ وہ تمام الزامات کا جواب عدالت میں دیں گے اور اب گلوکارہ بھی عدالت میں ہی جواب دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں