جھگیوں سے شاہانہ بارات اہل علاقہ حیران ،دولہا لیموزین پر سوار

جھگیوں سے شاہانہ بارات اہل علاقہ حیران ،دولہا لیموزین پر سوار

گجرات(ویب نیوز)گجرات کے خانہ بدوشوں نے اپنی شادی بیاہ پر تمام خواہشیں ،حسرت پوری کرنے کیلئے پیسہ پانی کی طرح بہاتے ہوئے ریئس زادوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے خانہ بدوش گوگا نے اپنے بیٹے محسن کی شادی پر دل کھول کر پیسہ خرچ کرتے ہوئے تیل مہندی پر گلوکارہ کی خدمات حاصل کی،تیل مہندی کی یہ رسم رات بھر جاری رہی،جس میں نوجوانوں نے ٹھمکے بھی لگائے اور جشن بھی منایا۔رپورٹ کے مطابق بارات پر دولہے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کے کرایہ پر لیموزین منگواکر اسے سجایا گیا جس میں دلہا اسکے والد اور قریبی دوست سوار ہوئے رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ہی باراتیوں کیلئے 20سے زائد لگثرری گاڑیاں بھی منگوائی گئیں۔میدیا کی رپورٹ کے مطابق بارات خصوصی طور پر منگوائے گئے پتلی بینڈ کی شہنائیوں ،ڈھولوں کی گونج میں جھگیوں سے نکل کر روانہ ہوئی تو ہر کوئی اس بارات اور سر پر کلا،شیروانی زیب تن کئے دلہا کو دیکھ کر حیران تھا۔
واضع رہے کہ بارات کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرے کیساتھ مووی بھی بنائی گئی اور دلہے کے دوست اس پر نوٹ بھی نچھاور کرتے رہے۔واضع رہے کہ ولیمے میں دلہا محسن ،دلہن ثوبیہ کے سیالکوٹ ،وزیر آباد ،منڈی بہاوالدین ،بھمبر اور گوجرانوالہ سے800خاندانوں نے شرکت کی جنہیں ولیمے پر دولہا کے خاندان کی جانب سے 20من چینی اور5من دیسی گھی رسم کے طور پر دیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں