چیف جسٹس کے قافلے میں شامل 4گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

چیف جسٹس کے قافلے میں شامل 4گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

اسلام اباد(ویب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے قافلے میں 4گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ میں2005کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے بالہ کوٹ کیلئے روانہ ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کا قافلہ اسلام آباد سے ایبٹ آباد پہنچ چکا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کے قافلے میں شامل 4گاڑیاں آپس ٹکرا گئیں۔
ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ اور اس میں پہنچنے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا قافلہ مانسہرہ پہنچ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں