شادی کی تقریب میں مجرا 3رقاصاؤں سمیت 8تماش بین گرفتار

شادی کی تقریب میں مجرا 3رقاصاؤں سمیت 8تماش بین گرفتار

ساہیوال(ویب نیوز)شادی کی تقریب میں مجرا فحش گانوں پر رقص وسرور کی محفل پر پولیس کا چھاپہ تین رقاصاؤں سمیت 8تماش بین گرفتارکر لیا 7نامزد ملزمان سمیت 20کے قریب نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونور شاہ پولیس کو اطلاع ملی کہR-61/4میں محمد عمران کی شادی کی تقریب ہے وہاں پر تین نامور رقاصائیں مجرا کر رہی ہیں، تماش بین بوس وکنار کرتے گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق 15/20نامعلوم ملزمان اور محمدعمران ،فقیر حسین،نوید،محمد رمضان اور رانا ناجا فرار ہوگئے۔
دوران تلاش گرفتار ملزمان سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاواضع رہے کہ پولیس ٹیم نے لیڈی پولیس سمیت چھاپہ مارااور باچنے والی تین رقاصاؤں ناصرہ،لاڈواور پھول اور انکے تماش بین قربان ،فقیر محمد،عرفان ،راشد اور محمد وقاص کو بوس وکنار گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں