درزی کی ساتھی کے ہمراہ نوجوان لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش

درزی کی ساتھی کے ہمراہ نوجوان لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش

لاہور (ویب نیوز)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں درندہ صفت درزی نے باپ لینے کا جھانسہ دیکر ایک ساتھی کے ہمراہ جواں سالہ لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ،لڑکی کے والدین انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ حاکم ٹاؤن کی رہائشی جواں سالہ لڑکی نے اپنی خالہ سکینہ بی بی کے ہمراہ’’پاکستان‘‘ کے دفتر آکر بتایا کہ وہ محلے میں ایک درزی عبدالعزیز سے کپڑے سلانے کیلئے گئی۔تو عبدالعزیز نے اسے کپڑوں کا ناپ لینے کا جھانسہ دے کر دکان کے پیچھے لے گیا اور وہاں پر ایک دوست کے ہمراہ اسے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ جب اس نے شور مچانے پرراہ گیروں اور دوکانداروں نے اُس کی عزت بچائی اور درزی عبدالعزیز کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق بہت جلد دوسرے ملزم کو گرفتار کر لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں