قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بلے باز بابر اعظم کی بڑی کامیابی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بلے باز بابر اعظم کی بڑی کامیابی۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا لسٹ اے میں شعیب ملک ، احمد شہزاد ، اظہر علی اور اعجاز احمد کا مشترکا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے گئے قومی ون ڈے کپ کے فائنل میں اسلام آباد کے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کراچی وائٹس کے بالرز کا سامنا کرتے ہوئے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ 23سالہ لسٹ اے کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کی 17ویں سنچری تھی جس کو بناتے ہی انہوں نے 16,16 سنچریاں بنانے کا سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک ، احمد شہزاد ، اظہر علی اور اعجاز احمد کا ریکارڈ توڑ کر اِس فارمیٹ میں لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں محمد حفیظ کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ 
اسلام آباد کے رہائشی قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم لسٹ اے میچز کی 101اننگز میں اب تک 51-42 کی اوسط سے 17 سنچریاں اور 24 نصف سنچریاں بنا کر ٹوٹل 4628 رنز سکوربنا چکے ہیں ۔ سابق اوپنر سعید انور لسٹ اے کرکٹ میں 26 سنچریاں سکور کر کے سب سے زیادہ سینکڑے سکور بنانے والے قومی ٹیم کے بلے باز ہیں ۔ ٹیسٹ اوپنر خرم منظور اور سلمان بٹ دوسرے ، وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور ظہیر عباس تیسرے اور سابق اوپنر سلیم الٰہی چوتھے نمبر پر ہیں۔ خرم منظور اور سلمان بٹ نے 21,21سنچریاں ، کامران اکمل اور ظہیر عباس نے 19,19سنچریاں اور سلیم الٰہی نے 18سنچریاں سکور کی ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اِس سے پہلے یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر شعیب ملک ، احمد شہزاد، اظہر علی اور اعجاز احمد کے نا م تھا۔

دبئی آئی سی سی نے اب ایک اور نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن جب کے بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت اپنی پہلی پوزیشن پر قائم ہے۔رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے ۔ چوتھی پوزیشن نیوزی لینڈ کی ہے انگلینڈ کی پانچویں پو زیشن اور سری لنکا 95ریٹنگ کے ساتھ چٹھی پوزیشن پر مزید مستحکم ہوگیا ہے ۔ ساتویں پوزیشن اب بھی بدستور پاکستان کے پاس ہے جبکہ آٹھویں پوزیشن پر ویسٹ انڈیز ہے۔ عالمی رینکنگ میں بنگلہ دیش ، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئی ہے۔
ڈھاکہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دو روزہ ٹی20سیریز، 15فروری کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20میچ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ 18فروری کو دونوں ٹیموں میں شیڈول کے مطابق دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ اِس سے پہلے بنگلہ دیش دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-1 سے ہار کر ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر آ چکی ہے۔

میرپور سری لنکا کے آف اسپنر رنگنا ہیراتھ نے سابق ٹیسٹ کپتان اور سلطا ن آف سوئنگ وسیم اکرام کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جاری ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران سری لنکا کے آف اسپنر رنگنا ہیراتھ تیج الا سلام کی وکٹ لی تو یہ وکٹ نہ صرف سری لنکن ٹیم کو فتح دلانے کا سبب بنی بلکہ اِس وکٹ سے سری لنکا کے آف اسپنر رنگنا ہیراتھ نے پاکستان کے سلطان آف سوئنگ وسیم اکرام کی 414کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ٹیسٹ وکٹوں کے ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ کر 415 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ ہینڈر باؤلر بن گئے ہیں ۔سری لنکا کے آف اسپنر رنگنا ہیراتھ بائیں ہاتھ سے یہ کارنامہ سر انجام دینے والے دنیا کے پہلے سپنر ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا کے آف اسپنر رنگنا ہیراتھ دنیا کے 14ویں اور ٹیسٹ کرکٹ کے پانچویں سپنر ہیں جنہوں نے 400وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔ یاد رہے کہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سری لنکا کے آف اسپنر رنگنا ہیراتھ سے پہلے نیوزی لینڈ کے باؤلر ڈینیل ویٹوری کے پا س تھا ۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 362وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

تین ملکی ٹی 20سیرسز ویلنگٹن میں جا ری ہے ۔ سیرسز میں نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے تین میچز جیت کر فائنل میں پہلے ہی اپنی جگہ بنا چکی ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکہ 21فروری کو آسڑیلیا اور جیتنے والی ٹیم کے درمیان آکلینڈ میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں