شاہ زیب حسن اسپاٹ فکسنگ کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

شاہ زیب حسن اسپاٹ فکسنگ کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

لاہور:(ویب نیوز )پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کرکٹر شاہ زیب حسن پر اسپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد معطل کر دیا ، فیصلہ کب سنایاجائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے شاہ زیب حسن کو 3شقوں کی خلاف ورزی پر چارج شیٹ تیار کر لی ہے اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا ہے کہ شاہ زیب حسن پر کھلاڑیوں کو اکسانے اور بکیوں سے رابطوں کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بیرونی قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،پاکستان اسٹیٹ بینک

گزشتہ سال 21اپریل سے شاہ زیب حسن کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت شروع ہوئی اور 31جنوری ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
پاکستان میڈیا کے مطابق شاہ زیب حسن کا اسپاٹ فیکسنگ میں نام سامنے بعد 17مارچ2017کو معطل کیا گیا تھا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق اسپات فکسنگ الزام میں خالد لطیف اور شرجیل خان کو بھی معطل کیا گیا اور اس کا یہ بھی کہنا تھا کے ناصر جمشید کو بھی سہولت کاری کے الزام میں عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔

اس کے بعد محمد عرفان کو بکی سے رابطوں کی وقت پر اطلاع نہ دینے پرپی سی بی کی جانب سے معطلی اور جرمانے کی سزا دی جو وہ کاٹ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں