بھارتی کرکٹر محمد شامی کا اپنی اہلیہ پر تشدد، حیران کن خبر

بھارتی کرکٹر محمد شامی کا اپنی اہلیہ پر تشدد، حیران کن خبر

 ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ ہاسن جہاں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر اور سسرالی انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ ہاسن جہاں نے اپنے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ہاسن جہاں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دورہ افریقہ سے واپسی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے انہیں مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہاسن جہاں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی اور سسرالیوں کی جانب سے گزشتہ 2 سال سے زدو کوب کیا جا رہا ہے لیکن اب بہت ہو چکا ہے۔ ہاسن جہاں کے مطابق انہوں نے خاموش رہنے کی بہت کوشش کی اور شوہر کی غلطیاں بھی برداشت کیں لیکن محمد شامی نے دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں اس کے باوجود اپنے خاندان اور بیٹی کی خاطر سب کچھ سہتی رہی۔ ہاسن جہاں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی انہیں دھوکہ دے رہے تھے اور مختلف لڑکیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر نا زیبا گفتگو کیا کرتے تھے جن کے ثبوت موجود ہیں۔ ہاسن جہاں نے کہا کہ انہوں نے دستیاب ثبوت کی بنیاد پر اپنے شوہر محمد شامی کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے اس حوالے سے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق جتنی بھی خبریں گردش کر رہی ہیں وہ سب جھوٹ پر مبنی اور سازش ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے لکھا کہ یہ انہیں بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور ان کا کیرئیر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ کراچی میں ہی ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کامیابی سے جاری ہے، جس کے 2 پلے آف میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور فائنل میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کراچی والوں کو فائنل میچ کی خوشخبری سناتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اورفائنل میچ کے حوالے سے گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے حوالے سے بار بار سوال نہ کریں۔ نجم سیٹھی نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل میچ کراچی میں نہیں ہو گا تو کہیں نہیں ہو گا۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف 6 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سنچری اسکور کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، بلکہ دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ جنوبی افریقا کے شہر سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز بنائے۔ بھارت نے 205 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے 6 میچوں کی سیریز 5-1 سے اپنے نام کر لی۔ اس میچ کی خاص بات بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سیریز میں تیسری اور کیرئیر کی 35 ویں سنچری تھی۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میچ میں 129 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف 6 ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3 سنچریوں اور ایک ففٹی کی مدد سے مجموعی طور پر 558 رنز بنا کر بھارت ہی کے روہت شرما کا 491 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں