اب سفر کرنا اور بھی آسان متحدہ عرب امارات نے دُنیا کا تیز ترین بستر متعارف کرادیا

اب سفر کرنا اور بھی آسان متحدہ عرب امارات نے دُنیا کا تیز ترین بستر متعارف کرادیا

  متحدہ عرب امارات (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں آن لائن رہائش کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی نے برطانیہ کے ریسنگ ڈرائیور کے ساتھ مل کر دُنیا کے سب سے تیز رفتار ترین سفری بستر کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ برطانیہ کے ریس کار ڈرائیور ٹوم اونسلو کا نے ایمریٹس موٹر سپورٹس کمپلیکس، ام القوین، متحدہ عرب امارات میں موٹرائزڈ میٹرس کو 83-8 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنانام درج کرا لیا ۔ متحدہ عرب امارات میں آن لائن رہائش کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی نے یہ نیا بستر اپنے مڈل ایسٹ پورٹل کی لانچ کے موقع پر بنایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے یہ ریکارڈ چین کے ایڈنامی ایک شخص کے پاس تھا، جس نے 2009 میں 69 میل فی گھنٹہ کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: موٹی ایئر ہوسٹس کے ساتھ اب جہاز میں کیا ہو گا حکومت نے اعلان کر دیا

  زرائع کے مطابق چینی ریکارڈ ہولڈر ایڈ کے پاس تیز رفتار ترین ٹوائلٹ ) 42-25 میل فی گھنٹہ)، تیز رفتار ترین دفتر(87 میل فی گھنٹہ) اور تیز رفتار ترین گارڈن شیڈ(58-41 میل فی گھنٹہ) کے ریکارڈ بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں